یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک کی انتخابی مہم چھوڑکر واپس

لکھنؤ ۔ /4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ آج رات کرناٹک کی انتخابی مہم چھوڑکر ہنگامی حالت میں واپس ہوگئے ۔ ان کی ریاست میں طوفان و بادوباراں کے دوران 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر آگرہ کو وہ پہونچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ کل صبح وہ دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ چہارشنبہ کو آئے گرد کے طوفان سے راجستھان اور یوپی شدید متاثر ہوئے ہیں۔