یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن عام آدمی پارٹی سے خارج

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے باغی قادین یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں پارٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ ان دو بانی ارکان کے ساتھ باغی قائدین آنند کمار اور اجیت جھا کو بھی پارٹی کی قومی تادیبی کارروائی کمیٹی سے خارج کردیا گیا ہے ۔ آج اس کمیٹی کا چھ گھنٹوں تک اجلاس ہوا تھا ۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان دیپک واجپائی نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی نے یوگیندر یادو ‘ پرشانت بھوشن اور دوسرے دو قادئین کو پارٹی سے خارج کردیا ہے کیونکہ وہ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے ۔ چند گھنٹے قبل ہی یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن نے پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس وجہ نمائی کا شدید تنقیدوں بھرا جواب دیا تھا ۔