یوگنڈا :جنگجو گروپ اور پولیس میں جھڑپ ، 62 ہلاک

کامپالا۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی یوگنڈا میں پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان اختتام ہفتہ کو ہونے والی پر تشدد جھڑپوں میں ہلاکتوں تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے ۔ پولیس ترجمان نے آج بتایا کہ کانگو کی سرحد سے متصل سرحدی علاقے میں ایک قبائلی بادشاہ کے حامی جنگجو گروپ اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتیں بڑھ کر 62 ہوگئی ہیں۔ اس واقعہ میں گزشتہ روز 55 ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی تھی۔دو زخمی پولیس جوانوں نے آج دم توڑ دیا، جس سے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہوگئی۔