واشنگٹن۔26 جنوری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور ہندوستانی نژاد امریکی یوگا گرو وکرم چودھری و سابق وکیل کو 9,24,500 امریکی ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اس کے خلاف بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے بعد اُس کا جرم ثابت ہوچکا تھا ۔ وکیل میناکشی جافابوڈن نے اس پر جنسی ہراسانی اور صنفی تعصب کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا ۔ لاس اینجلس کی جیوری نے ایک دن تک اس پر بحث کے بعد متفقہ طور پر میناکشی کی تائید میں فیصلہ سنایا ۔ چودھری نے جنسی حملہ کے الزام کی تردید کی تھی ۔