یوگا کے مخالفین پاکستان چلے جائیں:سادھوی پراچی

نئی دہلی ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام)وشوا ہندو پریشد کی قائد سادھوی پراچی نے آج ایک اور تنازعہ پیدا کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جو لوگ یوگا کے مخالف ہیں ، انہیں پاکستان چلا جاناچاہئے اور انہیںاس ملک میں قیام کرنے کا ’’کوئی حق نہیں‘‘ ہے۔ یہ تبصرہ وی ایچ پی کی جانب سے کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یوگا کے مخالفت کے ردعمل کے طورپر منظر عام پر آیا ہے۔ سادھوی نے نائب صدر حامد انصاری کو بھی نہیں بخشا اور کہا کہ راج پت پر بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر وہ ایک سیاستداں کی دختر کی شادی میں شریک تھے۔ انہیں یوم یوگا تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ کی ضرورت تھی۔