یوگا کے بارے میں مسلمانوں میں غیرضروری اندیشے : مفتی شمعون قاسمی

بجنور (یوپی)۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم یوگا کے بارے میں مسلمانوں میں اندیشے پیدا کرنے کی اب اس طرح کوشش ہورہی ہے جس طرح ماضی میں پولیو خوراک پروگرام کے بارے میں کی گئی تھی۔ صدر سروا دھرم یکتا سمیتی مفتی شمعون قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو یوگا کی تائید کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا سے امراض ختم ہوتے اور جسم صحت مند رہتا ہے۔ اس سلسلے میں تنازعات کی پرواہ کئے بغیر مسلمانوں کو یوگا پروگرام کی تائید کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پلس پولیو پروگرام کے بارے میں بھی مسلمانوں میں کئی طرح کی غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اس پروگرام کی تائید اور تنازعات کھڑے نہ کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوریہ نمسکار کو رضاکارانہ قرار دیتے ہوئے تمام تنازعات ختم کردیئے ہیں۔