نئی دہلی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان زیرقیادت قرارداد منظور کرتے ہوئے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قراردینے پر جنرل اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیئے جانے پر اظہار مسرت کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے قرارداد کی منظوری کے فوری بعد اپنے ٹوئٹر پر عالمی ادارہ سے اظہار تشکر کیا۔