یوگا مشکل ، اس لئے میں نے آزمانے کی کوشش نہیں کی : پوٹین

اوفا۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ میٹنگ میں یوگا کے تعلق سے بات کی، جس پر روسی لیڈر نے کہا کہ قدیم ہندوستانی روحانی مشق ’’مشکل‘‘ نظر آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی اسے آزمانے کی کوشش نہیں کی۔مودی نے کہا کہ یوگا دنیا بھر میں نئی نسل کیلئے نگہداشت صحت میں معاون ہوگا ۔ اس کے جواب میں 62 سالہ پوٹین نے جو کراٹے میں 8th ڈان بلیک بیلٹ کے حامل ہیں ،کہا کہ مجھے یوگا کرنا نہیں آتا ، جب لوگوں کو اسے کرتا دیکھتا ہوں تو یہ مشکل معلوم ہوتا ہے، اسی لئے میں نے کبھی آزمایا نہیں۔