یوگانڈہ میں شدید بارش اور زمین کھسکنے سے درجنوں افراد لاپتہ

کمپالا ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوگانڈہ کے بوڈوڈو ڈسٹرکٹ میں زبردست بارش اور زمین کھسکنے کے واقعات میں درجنوں افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً150 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ پانچ افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے اور 50 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ یوگانڈہ کی ریڈکراس ایجنسی کی کمیونکیشن آفیسر آئرین ناکاشٹیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بوڈوڈو میں اتنی شدید بارش ہوئی کہ سیلابی کیفیت پیدا ہونے سے زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ بوڈوڈو ڈسٹرکٹ ماؤنٹ ایلگن کے دامن میں واقع ہے جو یوگانڈہ اور کینیا کی سرحد کے قریب ہے اور یہاں زمین کھسکنے کے واقعات عام ہیں۔ 2018ء میں ایک دریا کا پشتہ ٹوٹ جانے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2010ء میں زمین کھسکنے کے واقعہ میں کم و بیش 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔