یوکرین کے بیت المعمرین میں آتشزدگی ‘17ہلاک

کیف۔29مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایک عارضی بیت المعمرین میں جو کیف کے مضافات میں واقع تھا آج علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی جس کی وجہ سے 17افراد ہلاک ہوگئے ۔ ان کی نعشیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔ صدر یوکرین سرکاری ہنگامی خدمات مائیکولا کیچٹکین میں اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آتشزدگی کی واردات سے عارضی دو منزلہ پناہ گاہ تباہ ہوگئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب 35 افراد بیت المعمرین میں موجود تھے جب کہ آج علی الصبح آگ بھڑک اُٹھی ۔ 18افراد کو بچالیا گیا ۔ ان میں سے 5 دواخانے میں زیر علاج ہیں ۔آگ آج صبح تک بجھادی گئی ۔ صدر یوکرین پیٹرو پوروشنکوف نے کہا کہ وزیرعظم نے ایک خصوصی کمیشن قائم کیا ہے جو اس حادثہ کی تحقیقات کرے گا ۔