دونیسٹک ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روسی حمایت والے شورش پسندوں نے آج یوکرینی فورس کے مابقی مانندہ ارکان پر حملہ کردیا جو باغیوں کے اصل گڑھ کے قریب تباہ شدہ ایرپورٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس لڑائی کے نتیجہ میں امن بات چیت کے امکانات پر ماسکو حکومت کی طرف سے پانی پھر گیا ہے۔ دونیسٹک میں رات بھر دونوں طرف سے توپوں کی گھن گرج کی آوازیں سنی گئی اور یہ لڑائی جلد ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے۔