یوکرین کی درجنوں اشیا پر روس کا امتناع

ماسکو 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے آج اعلان کیا کہ اس کے ملک میں یوکرین کی درجنوں اشیا کی درآمد پر امتناع عائد رہے گا ۔ یوکرین کے خلاف چین کی یہ تازہ ترین معاشی و تجارتی تحدیدات کہی جا رہی ہیں۔ جن اشیا کی چین میں درآمد پر امتناع عائد کیا گیا ہے ان میں چاکلیٹ ‘ گیہوں اور شراب وغیرہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سن فلاور آئیل ‘ بریڈ ‘ جام ‘ بچوں کی اشیا وغیرہ پر بھی امتناع عائد رہے گا ۔ حکومت نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس امتناع پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری ہوگی ۔ یہ ادعا کیا گیا ہے کہ یوکرین کے غیر دوستانہ رویہ کی وجہ سے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ روس اور یوکرین کے مابین حالیہ عرصہ میں تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ یوکرین میں ایک ایسی حکومت قائم ہوئی ہے جو مغرب سے ہمدردانہ رویہ رکھتی ہے ۔