یوکرین کی جنگ میں 9 افراد ہلاک ،بچوں کے تخلیہ کا منصوبہ

کیف 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)یوکرین میں جنگ جاری ہے ۔ آج کم از کم 9 افراد مشرقی یوکرین میں ہلاک ہوگئے ان میں سے 7 فوجی تھے ۔ عہدیداروں کے بموجب اس خطرناک علاقہ سے بچوں کے تخلیہ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ باغیوں نے مبینہ طور پر روس کی تائید سے امن مذاکرات سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے مشرقی یوکرین پر تازہ حملوں کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی اندیشوں پر اضافہ ہوگیا ہے ۔ چانسلر جرمنی انجیلا مرکل نے صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ربط پیدا کرتے ہوئے ان سے یوکرین کے علحدگی پسندوں پر دباو ڈالنے خواہش ظاہر کی ہے ۔