یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کے بل پر اوباما کے دستخط

واشنگٹن ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کے بل پر دستخط کر دیئے۔ اس قانون میں روس پر نئی پابندیوں کی شق بھی شامل ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر کے دستخط کے ساتھ ہی یوکرین کی امداد کا بل قانون بن گیا ہے جس کے تحت امریکہ یوکرین کو ایک ارب ڈالر قرض کی ضمانت دے گا۔ اس قانون کے ذریعہ یوکرین کے بحران میں کردار ادا کرنے والے کچھ روسی حکام پر پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔