ماسکو۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج یوکرین کو گیاس کی سربراہی کا سلسلہ منقطع کردیا کیونکہ ادائیگی کے لئے مقررہ قطعی آخری مہلت ختم ہوچکی ہے اور گیاس کی قیمتوں کے بارے میں بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔ بقایاجات کی ادائیگی مسدود ہوچکی ہے کیونکہ اس علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس فیصلے پر فوری اثر کے ساتھ عمل آوری نہیں کی جائے گی۔ یوروپ کو گیاس کی سربراہی جاری رہے گی، لیکن یوکرین کو طویل مدت سے جاری گیاس کی سربراہی منقطع کردی جائے گی۔ یوکرین ڈسمبر تک روسی گیاس کی سربراہی کے بغیر بھی کام چلا سکتا ہے۔