یوکرین کا تنازعہ ، نیٹو کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا اہم ایجنڈا

برسلز ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی دفاعی اتحاد (نیٹو) کے وزرائے خارجہ آج یہاں اہم ملاقات میں یوکرین کے بحران پر گفتگو کریں گے۔ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کے بعد اس 28 رکنی عسکری اتحاد کے وزراء پہلی مرتبہ مل رہے ہیں۔ ادھر روس نے یوکرین کی مشرقی سرحدوں سے اپنے کچھ فوجی واپس بلا لئے ہیں۔ واشنگٹن حکومت نے کہا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو یہ مثبت پیشرفت ہے۔ دریں اثناء روسی وزیراعظم دیمتری میدویدیف نے کریمیا کا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے کریمیا کے عوام کو یقین دلایا کہ ماسکو حکومت ان کیلئے مزید فنڈز مہیا کرے گی۔