یوکرین پر پرواز کرنے والے چینی طیاروں کے راستہ میں تبدیلی

بیجنگ 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی تمام ائر لائینس نے آج اپنی پروازوں کے راستہ کو تبدیل کردیا ہے اور مشرقی یوکرین سے پروازوں سے گریز کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں ملیشیا ائرلائینس کے ایک طیارہ کو کل مار گرایا گیا تھا ۔ چین کی وزارت شہری ہوابازی کے حکام نے کہا کہ اس نے تمام چینی طیاروں کو جو یوکرین کے اوپر پرواز کرتے ہیں یہ ہدایت دی ہے کہ وہ اس علاقہ کی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں۔ چین کی جملہ 28 پروازیں ہفتے بھر میں مشرقی یوکرین کے اوپر پرواز کرتی ہیں حالانکہ یوکرین اور چین کے مابین کوئی باضابطہ راست پروازیں نہیں ہیں ۔ اب ان پروازوں کا رخ موڑا جا رہا ہے ۔