یوکرین پارلیمنٹ کے باہر گرینیڈ دھماکہ

کیف ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین میں علحدگی پسند علاقوں کو زیادہ اختیارات دینے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کے بارے گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک پولیس عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ جھڑپوں میں تقریباً 100 دیگر عہدیدار زخمی ہوگئے جن میں 10 کی ہلاک تشویشناک ہے۔ احتجاجیوں نے تشدد کی راہ اختیار کرلی ہے۔