واشنگٹن ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین میں یہودی مخالف ورقیوںکی تقسیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشرقی یوکرین کے اہم شہر دونیسک جہاں روس کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے وہاں تقسیم کئے گئے ان ورقیوں میں یہودیوں کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کروائیں یا بے دخلی کیلئے تیار ہوجائیں۔اوباما کی مشیر برائے قومی سلامتی سوزین رائس نے بتایا کہ امریکی صدر نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور 21ویں صدی میں ایسی چیزوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔دوسری جانب روس نے امریکہ کی جانب سے مزید پابندیوں کی دھمکی کو ناقابل قبول قرار دیا ۔