یوکرین میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 شہری اور فوجی ہلاک

کیف ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)مغربی یوکرین میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم از کم 14 شہری اور 5 سرکاری فوجی لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے ۔روس حامی علحدگی پسندوں نے کہا کہ 8 مقامی افراد اور دیگر 33 باغیوں کے مستحکم گڑھ ڈونٹسک میں زخمی ہے ۔ روس حامی علحدگی پسندوں نے کہا کہ شل باری سے کم از کم 8 شہری ہلاک اور دیگر 33 زخمی ہوگئے ۔ سرحد پر ایک مقامی یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ 6 شہری سرحد پر واقع قصبوں میں جو حکومت کے زیر قبضہ علاقہ ہے ہلاک اور دیگر 12 زخمی ہوگئے ۔ یوکرین کی فوج کے بموجب اُس کے پانچ فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جبکہ فوجوں پر توپ خانے سے گذشتہ دن بھر بمباری کی جاتی رہی ۔ بمباری کے کم از کم 93 واقعات پیش آئے ۔ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور جنگ کے آغاز سے اب تک مبینہ طور پر سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خوفناک جھڑپیں جن کا مرکز توجہ دفاعی اہمیت کا قصبہ دیپال سیف تھا جہاں باغی جنگجو مبینہ طور پر یوکرین کی فوج کا محاصرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔