کیف۔ یکم اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے مشرقی بندرگاہی شہر ماریوپول میں کل ایک کار میں ہوئے دھماکہ میں ریاستی سیکورٹی فورس کے ایک افسر کی موت ہوگئی۔سیکورٹی سروس (ایس بی یو) نے اس دھماکہ کے پیچھے روس کی حمایت سے چلنے والے علیحدگی پسندوں کا ہاتھ بتایا ہے ۔ ایس بی یو نے بیان میں کہا کہ وہ کار کو دھماکہ سے اڑانے والے دہشت گردوں کی تلاش کر رہا ہے اور اسے پکڑ کر سزا دے گا۔ دھماکہ کے شکار لیفٹننٹ کرنل الیکزینڈر کھربیریئس ڈونیتسک علاقے میں مقامی مذاحمتی محکمہ کے نائب سربراہ تھے ۔