ماسکو ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن اور روس نواز باغی فائر بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی اس غیر متوقع خبر کے مطابق مشرقی یوکرائن میں قیام امن کیلئے فریقین نو دسمبر سے اس معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیں گے۔ ڈونیٹسک ریجن کے باغیوں نے بتایا ہے کہ یہ پیشرفت ستمبر میں طے پانے والے مِنسک معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔