یوکرین میں علحدگی پسندوں کو روس ہتھیار اور فنڈس فراہم کررہا ہے : اوباما

واشنگٹن ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پنٹگان نے آج روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علحدگی پسندوں کو جو مشرق یوکرین میں لڑائی کررہے ہیں ، انھیں نہ صرف بھاری مقدار میں فوجی ہتھیار و دیگر ساز و سامان کے علاوہ مالی امداد بھی کی جارہی ہے ۔ دریں اثناء پنٹگان ترجمان رئیر ایڈمرل جان کربی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ علحدگی پسندوں کے لئے روس کی تائید کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ روس نے اُسے برخاست نہیں کیا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ روس نہ صرف انھیں عصری اسلحہ جات فراہم کررہا ہے

بلکہ انھیں فنڈس فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے اور اسطرح روسی جنگجو یوکرین میں بلاخوف و خطر داخل ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ جان کربی کے بیان سے صرف ایک روز قبل امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین روس سرحد پر زمین سے فضا میں حملہ کرنے والے میزائیل کے ذریعہ ملائیشیائی ایرلائنز کے طیارہ کو مارگرانے پر روس کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔ میزائیل نے طیارہ کے پرخچے اُرا دیئے جس میں سوار 280 مسافرین اور عملہ کے 18 ارکان ہلاک ہوگئے ۔