یوکرین: محاذجنگ سے بھاری اسلحہ کی واپسی میں ناکامی

کیف ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کی افواج اور روس نواز علیحدگی پسند باغی پیر کی ڈیڈلائن کے باوجود جنگ کے محاذ سے بھاری اسلحہ واپس لے جانے میں ناکام رہے ہیں۔ فریقین کو حالیہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت معاہدے کے نفاذ کے دو دن کے اندر ان ہتھیاروں کو ہٹانے کے عمل کا آغاز کرنا تھا۔ حکومت کا کہنا ہیکہ وہ اس وقت تک ہتھیار واپس نہیں لے جائے گی جب تک کہ محصور شہر دیبالستیو میں جنگ بند نہیں ہو جاتی۔ علیحدگی پسندوں کا کہنا ہیکہ جنگ بندی معاہدے کا اطلاق اس علاقے پر نہیں ہوتا کیونکہ وہ شہر محاصرے میں ہے۔