کیف ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے نئے مغرب حمایت یافتہ صدر امکان ہیکہ آج مزید علاقائی اختیارات کا پیشکش کریں گے۔ انہیں امید ہیکہ اس طرح روس سے الحاق کے حامی افراد کی شورش کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پارلیمنٹ میں دستوری تبدیلیوں کی تجویز پیش کرنے کے بعد صدر یوکرین پوروشیکوف نے چانسلر جرمنی اینجلا مرکل اور صدر فرانس فرینکوئی اولاند سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان سے خواہش کی کہ صدر روس ولادیمیر پوٹین کے ساتھ سفارتی مہم کے دوران زیادہ علاقائی خودمختاری کی پیشکش کی انہیں اطلاع دیں۔ وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے روس کو انتباہ دیا ہیکہ چند گھنٹوں کے اندر باغیوں کو غیرمسلح کرنے کا اعلان کریں لیکن 11 ہفتوں سے خانہ جنگی میں 435 سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور مشرقی یوکرین میں کارخانے معاشی اعتبار سے جمود کا شکار ہوچکے ہیں حالانکہ باغیوں اور حکومت کے درمیان صلح کا معاہدہ ہوچکا ہے لیکن یوکرینی میڈیا کے بموجب بندوق برداروں نے آج صبح دیہات کراماٹورسک میں ایک چھوٹے ایرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔