سوشیل میڈیا پر جھارکھنڈ کی مندر میں موجودگی کی تصاویر پر پولیس سرگرم
لکھنؤ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے خارج کردہ لیڈر دَیا شنکر سنگھ کی جھارکھنڈ کی ایک مندر میں پوجا سے متعلق تصویر سوشیل میڈیا پر گشت ہونے کے بعد اترپردیش پولیس نے آج کہا کہ وہ انہیں تلاش کرنے اور پکڑنے کی کوشش کررہی ہے اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ لکھنؤ زون کے آئی جی اے ستیش گنیش نے کہا کہ ’’ہم ان (دَیا شنکر سنگھ) کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل آوری کی کوشش کررہے ہیں اور ایک ٹیم بلیا کو بھی روانہ کی گئی ہے۔ جہاں تک ایک مذہبی عبادت گاہ میں ان کی موجودگی کا سوال ہے، ہم تصاویر کے ذریعہ اس مقام کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ ستیش نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مفرور لیڈر کا پتہ چلائیں۔ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کے خلاف فحش اور اہانت آمیز ریمارکس پر درج فہرست طبقات و قبائل کے مقدمات سے متعلق ایک عدالت کے خصوصی جج نے گزشتہ روز دَیا شنکر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔
مستانی ،سلطان کیساتھ رومانس کریں گی
ممبئی ،27جولائی (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ کے ’’سلطان‘‘ سلمان خان کیساتھ اداکارہ دیپیکا پڈوکون (مستانی) نظر آسکتی ہیں۔ ہدایت کار شبیر خان ، سلمان کو لے کر فلم” ٹیوب لائٹ”بنانے والے ہیں۔کبیر خان اس فلم کیلئے کافی وقت سے سلمان کیساتھ مرکزی کردار میں اداکارہ کی تلاش کررہے تھے ۔کبیر کو سلمان کیساتھ اب ہیروئن مل گئی ہے ۔ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون کام کریں گی۔فلم کی شوٹنگ 28اگست سے لداخ میں شروع ہوگی ۔یہ پہلی بار ہوگا جب دیپیکا اور سلمان ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے ٹیوب لائٹ کیلئے بھی پہلے دیپیکا پڈوکون کا نام آیا تھا۔کبیر خان کی یہ فلم ہندوستانی لڑکے اور چینی لڑکی کی محبت کی کہانی ہے ۔