بھدوہی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دین دیال اقامتی اسکول علاقہ رایا ضلع بھدوہی میں بسکٹ کھانے کے بعد 100 بچے بیمار پڑگئے ۔ انہوں نے آج شام قئے ہونے اور پیٹ میں درد کی شکایت کی ۔ پولیس کے بموجب انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر ستیش سنگھ نے کہا کہ 45 بچوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں دواخانہ میں شریک کرلیا گیا ہے۔ باقی 55 زیرنگرانی ہے۔ تمام بچوں کی عمریں 10 تا 14 سال ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے کہا کہ اسکول محکمہ سماجی بہبود کے زیرانتظام ہے اور تحقیقات کا حکم دیا جاچکا ہے۔