نئی دہلی ۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 13 ریلوے ملازمین کو آج فرائض سے لاپرواہی برتنے کے جرم میں خدمات سے برطرف کردیا گیا۔ 19 اگست کو ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثہ میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جن افراد کو برطرف کیا گیا ان میں سے 11 گینگ مین، ایک لوہار اور ایک نگرانکار انجینئر شامل ہے۔ وزارت ریلوے کے بیان کے بموجب یہ تمام افراد کٹھولی سیکشن میں حادثہ کے وقت برسرکار تھے۔ ٹرین کے 14 ڈبے پٹریوں سے اتر گئے تھے۔ ریلوے نے 13 ملازمین کو ڈسپلن شکنی کے قاعدے کے تحت خدمات سے برطرف کردیا ہے ۔