مظفرنگر ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دیہات حسن پور ضلع شاملی کے مندر میں شیولنگ کی بیحرمتی کی گئی جس کی وجہ سے بھکتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دیہات کے درگا مندر میں یہ واقعہ پیش آیا۔ سرکل آفیسر راجیش کمار تیواری نے کہا کہ حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔ پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور نیا شیولنگ مندر میں نصب کیا۔ احتیاطی اقدامات کرلئے گئے ہیں اور موجودہ صیانتی انتظامات میں سختی پیدا کردی گئی ہے۔ شبہ ہیکہ بیحرمتی میں بعض غیرسماجی عناصر ملوث ہیں جو اس علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا چاہتے ہیں۔