چندولی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 13 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ایک نامکمل مکان مغل سرائے کے علاقہ دولہی پور میں منہدم ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 5 مرد، 6 عورتیں اور 2 بچے جو تعمیراتی کام میں مصروف تھے، کل رات مکان منہدم ہونے سے برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ یہ مکان قمرالدین کی ملکیت ہے۔ مہلوکین میں 4 مزدور ہیں اور باقی یا تو قمرالدین کے رشتہ دار تھے یا ارکان خاندان۔ ایس پی منی راج نے کہا کہ پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔