لکھنؤ ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برسات سے متعلقہ واقعات میں اترپردیش میں کل سے آج تک کم از کم 17 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس طرح ہلاکتوں کی تعداد یکم ؍ جولائی سے اب تک 165 ہوگئی۔ تین افراد کانپور، دو اناو، گونڈا اور باندا میں سے ہر ایک ضلع میں ایک شخص فی کس کانپور دیہات، بارہ بنکی، فیروزآباد ، امبیڈکر نگر، شاہجہاں پور، بلیا، قنوج اور پیلی بھیت میں ہلاک ہوا۔ یکم ؍ جولائی سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 165 اور زخمیوں کی 134 ہوگئی۔ بیشتر ہلاکتیں گھروں کی دیواریں گرنے، درختوں کے جڑسے اکھڑنے، برقی شاک لگنے اور زمین بیٹھ جانے کے واقعات میں ہوئیں۔