یوپی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر سینئر ایس پی قائد بُک

بریلی(یوپی)۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد ویرپال سنگھ یادو کو اترپردیش میں دو ولیجس کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بک کیا گیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریر کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر آیا جس میں یادو نے مبینہ طور پر کنواڈس اور ہندوگاڈس کے خلاف چند ریمارکس کئے۔ پولیس نے کہا کہ کنواڈ یاترا اور محرم کے باعث مقدس ماہ شراون سے اوماریہ اور کھاجوریا ولیجس کے درمیان کشیدگی پیدا ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا اور محرم سے متعلق تشدد کے چند واقعات کے بعد اوماریہ ولیج سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کھا جوریا ولیج سے 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔