لکھنؤ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یکم اپریل سے تعلیمی سال کی شروعات ہوچکی ہے لیکن ابھی تک سرکاری مدارس میں مفت این سی ای آر ٹی کتابیں فراہم نہیں کی گئی ہیں جس سے مشکلات برقرار ہیں۔ ہر سال 560 حکومتی امدادی مدارس کو سروا سکھشا ابھیان کے تحت پہلی تا آٹھویں جماعت کی اضافی کتابیں مفت دی جاتی ہیں لیکن آیا این سی آر ای ٹی کتابوں کو مدارس میں دیا جانا چاہئے یا نہیں، اس سلسلے میں حکومتی فیصلہ ہنوز نہیں ہوپایا۔ ارباب مدرسہ نے شکایات کی کہ تعلیمی سال شروع ہوجانے کے بعد بھی حکومت نے کوئی بھی فیصلہ ابھی تک نہیں لیا ہے۔