لکھنو ۔ 16 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی کے کچھ کچھ مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور بادلوں کے سایوں نے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت دلائی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرچھانہ میں تین سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سلطان پور ، مکھلیس پور ، ہردوئی ، مسافر خانہ ، چھاٹنگ اور امریٹھی میں دو سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ پھر بھی دن کا درجہ حرارت بریلی ، میرٹھ اور آگرہ میں قابل لحاظ رہا جبکہ فیض آباد ، الہٰ آباد میں کچھ حد تک راحت دیکھی گئی۔ بریلی میں گرمی کی شدت عام طورسے نمایاں اور آگرہ میں معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت43.8 سیلسیس اٹاوا میں ریکارڈ کیا گیا۔