یوپی اے کے مقابل این ڈی میں زیادہ دہشت گردی

کانپور ۔ 28 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج دہشت گردی کا مسئلہ اُٹھاتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ این ڈی اے حکومت کے دوران اس لعنت کے سبب لگ بھگ 22,000 افراد موت کاشکار ہوئے ، جبکہ یو پی اے کے گزشتہ 5 سالہ میعاد میں اس طرح کی صرف 800 اموات پیش آئیں ۔ راہول نے لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری روز پارٹی امیدوار وزیرکوئلہ سری پرکاش جیسوال کی تائید میں یہاں منعقدہ ریلی سے خطاب میں کہاکہ این ڈی اے حکومت کی میعاد کے دوران دہشت گردی کے زیادہ واقعات پیش آئے اور زیادہ جانیں تلف ہوئیں۔ اُن کے ایک وزـیر قندھار تک گئے تاکہ دہشت گردوں کے آگے گڑگڑاتے ہوئے ہائی جیک کئے گئے انڈین ایرلائینس طیارے کے یرغمالیوں کی رہائی حاصل کی جاسکے ۔