سہارنپور۔ 6 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں سماج وادی، بہوجن سماج پارٹی، اور راشٹریہ لوک دل(ایس پی۔بی ایس پی۔ آر ایل ڈی) کے اتحادکے بیانرتلے ‘‘ عظیم اتحاد’’ کی مشترکہ پہلی ریلی اتوار کو سہارنپور کے دیوبند میں منعقد ہوگی جس میں اتحادی پارٹیوں کے سربراہان موجود ہوں گے ۔اطلاعات کے مطابق عوامی ریلی دیوبند میں واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے میدان میں منعقد ہوگی جس میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور آر ایل ڈی صدر اجیت سنگھ کے علاوہ دیگر حامیوں پارٹیوں کے سینئر لیڈر شرکت کریں گے ۔سماج وادی پارٹی ترجمان راجیندر چودھری نے یہاں بات چیت میں بتایا کہ اتحاد میں شامل پارٹیوں کے سربراہان کی مشترکہ ریلی 7 اپریل کو منعقد ہوگی جس میں مایاوتی، اکھلیش یادو اور اجیت سنگھ شرکت کریں گے ۔