حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : رواں برس 11 سرکردہ خانگی یونیورسٹیوں اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کی جانب سے یونی گیج ای اسکور امتحان کو مسلمہ حیثیت دے دی گئی ہے تاکہ ہندوستان بھر کے علاوہ بیرونی طلبہ کو بھی بی ٹیک میں داخلے کے اہل قرار دیا جاسکے ۔ کرناٹک ، مہاراشٹرا اور پونے کی کئی یونیورسٹیوں کے علاوہ کئی اور تعلیمی ادارے اس فہرست میں شامل ہیں ۔ آن لائن امتحان کے لیے 10+2 ، پی یو سی یا کوئی اور اس کے مماثل ڈگری کے حامل طلبہ اہل ہوں گے ۔ امتحان کے لیے 20 اپریل 2017 تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں جب کہ اہلیتی امتحان 14 مئی کو منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے unigauge.com ملاحظہ کریں ۔۔
مشن کاکتیہ کا جائزہ لینے مختلف ریاستوں کے ماہرین کی ٹیم تلنگانہ کا دورہ کریگی
حیدرآباد 29۔ مارچ (سیاست نیوز ) آبپاشی کے تالابوں کو کارگر بنانے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ باوقار پروگرام مشن کاکتیہ کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ریاستوں کے ماہرین کی ایک ٹیم تین اور چار اپریل کو تلنگانہ کا دورہ کرے گی۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ اوڈیشہ ،مہاراشٹرااورمدھیہ پردیش کے انجینئروں کی ٹیم کی قیادت سی ڈبلیوسی کے رکن پردیپ کمار کریں گے ۔مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی کی ہدایت پر یہ دو روزہ دورہ منعقد کیا جارہا ہے ۔