یونی نار کا سوچھ بھارت ابھیان

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) یونینار جو ہندوستان کے تیزی سے اُبھرتے ہوئے ٹیلیکام آپریٹرس میں سے ایک ہے، آندھراپردیش میں آپریشن کے 5 سال کی تکمیل کرچکا ہے۔ اس کی پانچویں سالگرہ کے نشانہ کیلئے کمپنی نے محبوبیہ گورنمنٹ گرلز کالج حیدرآباد پر کلیننگ ڈرائیو کا انعقاد کیا ہے۔ صفائی پسندی کی اس ڈرائیو میں یونینار کے نمائندے شامل تھے۔ محبوبیہ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج کی عمارت کی صفائی کے ساتھ یونینار نے اسکول میں بیت الخلاء کی تجدید کا ذمہ بھی لیا ہے۔ ستیش کمار کنن، سرکل بزنس ہیڈ، آندھراپردیش، یونینار نے کہاکہ پانچ سالہ کامیاب آپریشنس ہمارے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ بطور ذمہ دار کارپوریٹ ہم معاشرہ کو واپس دینے میں یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پانچویں سالگرہ کے نشانہ کیلئے ہم نے محبوبیہ گورنمنٹ گرلز جونیر کالج پر صفائی پسندی کی ڈرائیو چلائی جو حکومت کے سوچھ بھارت ابھیان کے سلسلے میں بھی ہے۔