جے این یو حکام کا عدالت میں متضاد موقف
نئی دہلی۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج کہا کہ جے این یو میں طلبہ نے پرامن احتجاج منظم کیا لیکن یونیورسٹی حکام نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ احتجاجی کیمپس میں ایڈمنسٹریٹیو بلاک پر رکاوٹ کھڑی کررہے تھے۔ جسٹس وی کے رائو کے روبرو آج جس وقت یہ مسئلہ سماعت کے لیے پیش ہوا پولیس نے کہا کہ طلبہ نے ایڈمنسٹریٹیو بلاک سے 50 میٹر کی دوری پر احتجاج منظم کیا ہے۔ وائس چانسلر، ٹیچرس اور جے این یو اسٹاف کی کسی رکاوٹ کے بغیر اس بلاک میں آمد و رفت جاری تھی۔ تقریباً 300 سے زائد عہدیدار معلوم کے مطابق کام انجام دے رہے تھے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ کسی طرح کا دستوری بحران پیدا نہیں ہوا اور یہ پرامن احتجاج تھا جس میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ واضح رہے کہ طلبہ جے این یو داخلہ پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈوکیٹ مونیکا ارورا نے جے این یو انتظامیہ کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے متضاد موقف اختیار کیا۔