یونیورسٹی سے 100 ’دماغ‘ چوری

آسٹن۔ 3 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کی ایک لیبارٹری میں محفوظ کئے گئے 100 دماغ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔قیاس کیا جارہا ہے کہ گمشدہ دماغوں میں سے ایک دماغ مبینہ طور پرسابق امریکی میرین چارلس وائٹ مین کا تھا، جس نے یکم اگست 1966 کی دوپہر یونیورسٹی آف ٹیکساس میں فائرنگ کر کے 16 افراد کو قتل اور32 دیگر کو زخمی کردیا تھا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسراور لیبارٹری کے منتظم ٹم شارلٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’ہمارا خیال ہے کہ کوئی ان دماغوں کو لے گیا ہے، تاہم اس بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا‘‘۔