یونیورسٹی اساتذہ سے احتجاج ختم کردینے ڈپٹی چیف منسٹر کی اپیل

حیدرآباد 26؍فبروری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے ریاست میں 11 یونیورسٹیوں کے کنٹراکٹ و عارضی اساتذہ سے احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کو ختم کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ کیونکہ حکومت ان سے ہمدردی رکھتی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے یونیورسٹیوں کے کنٹراکٹ اساتذہ کو مدعو کر کے با ت چیت کی ۔ اساتذہ اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے ‘ فوری طور پر انہیں پے اسکیلس فراہم کرنے کے مطالبہ پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ یونیورسٹی میں کنٹراکٹ اساتذہ کے مطالبات منصفانہ ہیں ان کی یکسوئی کیلئے ایک دو دن میں ماہرین پر مشتمل کمیٹی دے کر ایک ماہ میں مسائل کی یکسوئی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔