یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 5اور 6ڈسمبر کو جاب فیر

حیدرآباد ۔22نومبر ( آئی این این ) یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے جابس ڈائیلاگ کے اشتراک سے یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ایک جاب فیر 5 اور 6 ڈسمبر کو صبح 10تا 5بجے شام یونیورسٹی کیمپس پر منعقد کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈیز کے 500 طلبہ اس جاب میں شرکت کریں گے ۔ مختلف کمپنیاں اس جاب فیر کے ذریعہ انہیں درکار میان پاؤر کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے طلبہ کا انتخاب کریں گی ۔ یونیورسٹی کے پلیسمنٹ گائیڈنس ایڈوائیزرس بیورو کے چیرمین پروفیسر راجیو وانکر نے کہا کہ اس سال مئی میں منعقدہ ٹیلنٹ میلہ کی کامیابی سے حوصلہ پاکر ہم نے طلبہ کے فائدہ کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیر کے بارے میں کہتے ہوئے ایس وشواناتھن ‘ سی ای او جابس ڈائیلاگ نے کہا کہ اس جاب فیر کیلئے ہم نے زیادہ کمپنیوں کو مدعو کیا ہے ۔ یہ جاب فیر ایمپلائرس کیلئے کھلا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اس ایونٹ کیلئے اندراج کروانے www.uohtalentmela.com ہو رجسٹریشن کرواسکتی ہیں یا ٹول فری نمبر 1800-108-3344 پر کال کیا جاسکتا ہے ۔