حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اتھارٹیز نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی میں آج تمام کلاسیس اور انٹرنل امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوئے ۔ اس میں کسی قسم کا کوئی خلل نہیں ہوا ۔ تقریبا 200 طلبہ کو ( جو جملہ تعداد کا صرف 4 فیصد ہوتے ہیں ) مین گیٹ اور ایڈمنسٹریشن بلڈنگ کے قریب ایک پرامن مارچ میں دیکھا گیا ۔ بعض اخبارات میں غیر مصدقہ اطلاعات شائع ہوئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف یڈن برگ ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ساتھ معاہدوں کو منقطع کردے گی ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے اس یونیورسٹی کے ساتھ کوئی ٹائز ہیں اور نہ ہی کوئی یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں اور اس یونیورسٹی سے کوئی باضابطہ لیٹر موصول ہوا ہے ۔۔