نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایس ایچ او کو یونیفارم میں ایک خود ساختہ گاڈ ویمن سے آشیرواد لیتے ہوئے اس کی فوٹو وائرل ہوجانے کے بعد تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ لائنس بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ اس فوٹو گراف میں دکھایا گیا کہ جانک پوری پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اندر پال سنگھ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور گاڈ ویمن نمیتا آچاریہ اس کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔ بعض اطلاعات میں یہ ادعا کیا گیا کہ پولیس عہدیدار اس گاڈ ویمن سے ان کے سر کا مساج کروارہے تھے جبکہ پولیس نے کہاکہ مسٹر سنگھ اس گاڈ ویمن سے آشیرواد لے رہے تھے۔