یونان میں مہاجرین کا شدید خطرہ

ایتھنز ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) یونانی حکومت نے کہا ہیکہ شام اور عراق سے ترک وطن کر کے یونان آنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے اور یونان اس سلسلے میں ’خطرے کی حدوں‘ کو چھو رہا ہے۔ ایتھنز حکام نے کہا کہ وسائل کی کمی اور مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یونان سخت مشکلات کا شکار ہے، جب کہ اس سلسلے میں اسے یورپی یونین کی مدد درکار ہے۔ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی وسلامتی بحرانوں کی وجہ سے مہاجرین کی بڑی تعداد غیرقانونی طریقوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔