یونان میں دو مہاجرین گروپوں کے درمیان جھگڑا ، 17 سالہ تارک وطن ہلاک

ایتھنز ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یونانی حکومت نے لیسبوس اور دیگر جزائر کے حراستی مراکز میں موجود تارکین وطن کو ملک کے دیگر حصوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ادھر یونان کے مغرب میں واقع اس ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر پاتراس میں تارکین وطن کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں ایک سترہ سالہ ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔