یونان میں جنگلات کی آگ میں مہلوکین کی تعداد 60 ہوگئی

ایتھنز ،24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونانی دارالحکومت ایتھنز کے نواح میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 60 ہو گئی ۔ منگل کے روز حکام نے بتایا کہ رافینا کے علاقے سے مزید 26 نعشیں ملی ہیں۔ سرکاری ریڈیو اسٹیشن ای آر ٹی کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ہاسپٹل بھی منتقل کیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ میٹی کے قصبے میں متعدد مکانات مکمل طور پر خاکستر ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق متاثرہ علاقوں سے قریب 700 افراد کو بچایا بھی کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب ہواؤں میں کمی کے بعد طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی اور اب زیادہ تر علاقے میں آگ پر قابو پایا جا چکا ہے ۔