یونان میں انتخابات وزیراعظم کو سخت مسابقت کا سامنا

ایتھینز۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یونان کے الیکسیس سپراس آج وزارت عظمیٰ کی دوسری میعاد کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ جب کہ انہیں ان کی حریف قدامت پسند پارٹی سے سخت مسابقت کا سامنا ہے ۔ سپراس بائیں بازو کی سیریزا پارٹی کے امیدوار ہیں ۔ ان کے حریف قدامت پسند نیوڈیموکریسی پارٹی کے امیدوار ہیں جو سخت لب و لہجہ میں بات کرنے والے سابق قانون داں و وزیردفاع وانجلیس میماراکیز ہیں ۔ آج کے انتخابات میں 98لاکھ اہل رائے دہندے ہیں جو تین سالہ مدت کیلئے نئی حکومت کا انتخاب کریں گے ۔ گذشتہ ماہ برسراقتدار مخلوط حکومت میں پھوٹ پڑنے جانے سے سپراس حکومت اقتدار سے بیدخل ہوگئی تھی۔