یونان مالیتی بحران پر قابو پانے کیلئے دو سال کی مہلت درکار

یتھنس ۔ 30 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) یونان نے یوروپی یونین سے درخواست کی ہے کہ اسے دو سال کی امدادی مہلت دی جائے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو ادائیگیوں میں ناکامی کے بعد یونان کی حکومت نے بین الاقوامی راحت پیاکیج کی اپیل کی۔ بین الاقوامی مارکٹوں اور یوروپی یونین سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اس بحران پر قابو پانے کیلئے مہلت دیں۔ یونین کے وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ یوروپی مشترکہ میکانزم کے ساتھ ایک معاہدہ کی درخواست کی گئی ہے تاکہ یونان کے مالیاتی تقاضہ کو پورا کرنے کیلئے اس کا تعاون حاصل کیا جاسکے ۔ قرضوں کی ادائیگی کیلئے یہ مہلت طلب کی گئی ہے۔ یوروزون میں مالیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے 2012 ء میں ایک میکانزم تیار کیا گیاتھا جس کی مدد سے یونان کا بحران حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یوروپی یونین کے سربراہ جیریون نے کہا کہ یوروزون کے وزرائے فینانس یونان کی درخواست کا جائزہ لیں گے۔ اسی دوران صدر امریکہ بارک اوباما نے کہا کہ یونین کے مالیاتی بحران کا امریکہ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ اگرچیکہ یہ معاشی بحران سنگین ہے۔ امریکی عوام پر اس بحران سے کوئی منفی اثرنہیں پڑے گا۔ تاہم یونین کے عوام کیلئے یہ ایک نہایت ہی تکلیف دہ بات ہے ۔ یوروپ میں پیداوار کی شرح پر اس کا ثر پڑے گا۔