یونانی میڈیکل آفیسرس اور لکچررس کے تقررات پر حکومت کا غور

محکمہ ایوش سے جائیدادوں کی تفصیلات چیف منسٹر کو روانہ، عنقریب حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر یونانی کے 54 میڈیکل آفیسرس اور 8 لکچررس کا تقرر کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں جبکہ محکمہ صحت میں 1092 نئی جائیدادوں پر تقررات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے بموجب محکمہ ایوش کے 183 لکچررس اور میڈیکل آفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے فہرست چیف منسٹر کو روانہ کردی گئی ہے، جس میں یونانی میڈیکل آفیسرس کے 54 اور لکچررس کے 8 جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہومیو کے 36 میڈیکل آفیسرس اور 11 لکچررس، آیوروید کے 62 میڈیکل آفیسرس اور 12 لکچررس شامل ہیں۔ چیف منسٹر ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ فائیل پر دستخط ہوتے ہی تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے محکمہ صحت کے 1092 نئی جائیدادوں پر تقررات کیلئے منظوری دے دی ہے۔ ریاست میں نئے میڈیکل کالجس کے قیام کے علاوہ موجودہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے چیف منسٹر نے فائیل پر دستخط کردی ہے جن میں اسوسی ایٹ پروفیسرس کی جائیدادیں 99، اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادیں 198، اسٹاف نرسیس کی جائیدادیں 463، ٹیکنیکل اسسٹنٹس کی جائیدادیں 77، لیباریٹری اٹنڈرس کی جائیدادیں 52، اسٹور کیپر کی جائیدادیں 43، چائیلڈ سائیکالوجسٹ کی جائیدادیں 5، سوشیل ورکرس کی 16 جائیدادیں، ہیلت ایجوکیٹر کی 5 جائیدادیں، ڈارک روم اسسٹنٹس کی 5 جائیدادیں، اسٹینوٹائیپسٹ کی 63 جائیدادیں ریکارڈ کلرکس کے 75 جائیدادیں شامل ہیں۔ نئے ہاسپٹلس اور کالجس میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کیلئے ریاست میں 115 نئے یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔ جن میں جنرل میڈیسن، چائیلڈ یونٹ، ای این ٹی، آرتھوریڈیو ڈیگناسیس وغیرہ شامل ہیں۔